Feb ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب صدر اور تاجکستان کے وزیر اعظم کی ملاقات

پیر کی شام ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے تاجکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے نائب صدر نے اس ملاقات میں کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے تعلقات بہترین سیاسی سطح پر ہیں۔ نائب صدر عارف نے چند ہفتے قبل صدر پزشکیان کے دورہ تاجکستان کا ذکر کرتے ہوئے تاجک حکام کی مہماں نوازی کی قدردانی کی۔
محمد رضا عارف نے تاجکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور دوشنبہ کی معیشتیں ایک دوسرے کو مکمل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز تاجکستان اور ایران کے وزراء کی ملاقات ہوگی اور موجودہ سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات میں فروغ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر تاجک وزیر اعظم نے بھی تاجکستان کی جانب ایران کی مثبت اور خاص نگاہ کی قدردانی کی اور کہا کہ ایران کے نائب صدر کے ساتھ ملاقات اور گفتگو انتہائی دوستانہ اور تعمیری ماحول میں انجام پائی۔ انہوں نے صدر پزشکیان کے دورہ دوشنبہ کو بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں نیا باب قرار دیا۔

ٹیگس