Feb ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال زرعی پیداوار میں 3/3  فیصد اضافہ ہوا ہے: ایرانی وزیر زراعت

وزیر زراعت غلام رضا نوری نے بتایا ہے کہ ایران کی پیٹرولیم صنعت کے بعد سب سے زیادہ تیزرفتار ترقی زراعت کے شعبے میں دکھائی دی گئی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری  نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال زرعی پیداوار میں 3/3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی پیدوار کی برآمدات میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں زرعی برآمدات میں اضافہ 35 فیصد قرار گیا ہے۔ وزیر زراعت نے بتایا کہ بہت جلد غذائی سیکورٹی کے سلسلے میں ایران کی ترقی کی بہت اچھی خبریں سنائی جائیں گی۔

ٹیگس