Mar ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران کی نان پٹرولیم برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

رواں ایرانی سال کے گزشتہ گیارہ مہینوں میں ملک کی نان پیٹرولیئم برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ کی صنعت، معدنیات اور تجارت کی وزارت کے تجارتی ترقیاتی کمیشن کے ترجمان روح اللہ لطیفی نے بتایا ہے کہ بیس مارچ دوہزار چوبیس کو شروع ہونے والے ایرانی سال کے گیارہ مہینوں میں نان پیٹرولیئم تجارت کی سطح ایک سو سترہ ارب ڈالر تک پہنچ گئی جس میں ترپن ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات شامل ہیں جو گزشتہ دو برس کی اعلی ترین سطح ہے
انہوں نے کہا کہ رواں ایرانی سال کے ابتدائی گیارہ مہینے میں نان پیٹرولیئم برآمدات، گزشتہ سال کی اسی مدت میں انجام پانے والی برآمدات سے آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد زیادہ رہی۔
انہوں نے اسی طرح بتایا کہ دوسال قبل نان پیٹرولیئم برآمدات اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں، لیکن رواں ایرانی سال کے ابتدائی گیارہ مہینے میں انجام پانے والی نان پیٹرولیئم برآمدات اس سے بھی چار اعشاریہ پانچ فیصد زیادہ رہی۔
انہوں نے کہا ہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ بیس مارچ دوہزار پچیس تک ملک کی نان پیٹرولیئم برآمدات تقریبا اٹھاون ارب ڈالر تک پہنچ جائيں گی

ٹیگس