Apr ۲۹, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • مختلف ممالک کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کےلئے تیار ہیں؛ صدر ایران

صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امن و صلح تجارت، سرمایہ کاری اور رفت و آمد سے حاصل ہوتی ہے کہا ہے کہ ہم دیگر ملکوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

سحرنیوز/ایران: صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایران ایکسپو دو ہزار پچيس ایران کی برآمداتی توانائي کی ساتویں نمائش کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں ایران کی اسٹریٹیجک پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق و مغرب شمال و جنوب چار ارتباطی راہیں ہیں اور سرمایہ کاروں، تاجروں کے لئے کافی مواقع و گنجائش پائي جاتی ہے اور یہ طریقہ علاقے اور پوری دنیا کے لئے امن و سلامتی کے ساتھ مستقبل بنا سکتا ہے۔
ڈاکٹر پزشکیان نے علاقائي و عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری اور تعمیری رفت و آمد کا ایک سلسلہ بنتا ہے اور اس کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ صداقت کے ساتھ قوموں کے حقوق کا احترام کیا جائے۔
صدر مملکت نے دنیا میں جنگ و خونریزي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی جنگیں توسیع پسندی اور قوموں کے حقوق سے چشم پوشی کئے جانے کی بنا پر وقوع پذیر ہوتی ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دیگر ملکوں کے قومی حقوق ارضی سالمیت اور انسانی اصول پر تاکید کی ہے۔

ٹیگس