May ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران ایکسپو 2025، غیرملکی وفود اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط

ایران ایکسپو دو ہزار پچیس کےدوران متعدد غیرملکی وفود اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت اقتصاد و خزانہ سے وابستہ محکمہ سرمایہ کاری کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ایران ایکسپو دو ہزار پچیس کے دوران غیر ملکی وفود کے ساتھ متعدد میٹنگیں ہوئیں اور اہم سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اسی کے ساتھ سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اسّی اجازت نامے بھی صادر کئے گئے ہیں۔ایران کے محکمہ سرمایہ کاری کے سربراہ ابوالفضل کودئی نے ایران ایکسپو دو ہزار پچیس کو ایران کی برآمداتی توانائیاں اجاگر کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے حوالے سے اہم قرار دیا ۔یاد رہے کہ ایران ایکسپو دو ہزار پچیس اٹھائیس اپریل کو تہران میں شروع ہوئی جو جمعہ دو مئی تک جاری رہے گی۔

ٹیگس