روس کو میزائل لانچر فراہم کرنے کا الزام مضحکہ خیز ہے: ایران
May ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۵:۲۲ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے روئٹرز نیوز ایجنسی کے اس دعوے کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا ہے کہ ایران نے روس کو فتح میزائل کا لانچر دیا ہے ۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے نمائندہ دفتر کے بیان میں روئٹرز کے ان دعووں پر اصرار کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا روس اور یوکرین کی جنگ کے بارے میں موقف واضح ہے۔ اس بیان میں درج ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی جاری رہنے تک ایران اس جنگ کے فریقین کو فوجی امداد فراہم نہیں کرے گا۔
ٹیگس