تہران ڈائیلاگ فورم کا اجلاس آج دوسرے دن بھی جاری ہےتہران ڈائيلاگ فورم میں دنیا کے پچاس سے زائد ملکوں کے اعلی حکام وزراء اور اسی طرح مختلف شعبوں میں سرگرم تنظیموں کے سربراہوں نمائندوں نیز اقوام متحدہ کے بھی نمائندوں نے شرکت کی ۔
سحرنیوز/ایران:اس فورم ميں علاقائی اور عالمی حالات اور خاص طور پر غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر خاص صور پر جائزہ لیا جارہا ہے۔
تہران ڈائیلاگ فورم میں چالیس خصوصی پینل علاقائي اور عالمی حالات اور مسائل کے تعلق سے مختلف موضوعات کا جائزہ لے رہے ہيں۔ اجلاس کے دوران مقررین اور شرکا نے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسرائیلی جارحیت کے فوری سدباب کا مطالبہ کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نے غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی اور انہيں فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا۔
تہران ڈائیلاگ فورم میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم سب انسانوں پر ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا فرض ہے، جب انسانی حقوق کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو تنازعات اور اختلاف جنم لیتے ہیں، یہی وہ چیز ہے جو صیہونی حکومت آج کر رہی ہے اور اس کی حمایت کے ذریعے سرزمین فلسطین پر لوگوں کا بے دریغ قتل عام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی پر کوئی سمجھوتہ نہيں کریں گے -