فوڈ سیفٹی کے شعبے میں ایران کا شمار دنیا کے پہلے تین ملکوں میں
ایران کے وزیر صحت نے ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کی مناسبت سے کہا ہے کہ فوڈ سیفٹی کے شعبے میں ایران کا شمار دنیا کے پہلے تین ملکوں میں ہوتا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفرقندی نے کہا ہے کہ غذائی سلامتی پوری دنیا کے لئے ایک قدرتی ذریعہ شمار ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ غذائی سلامتی کے شعبے میں ایران میں وزارت صحت میں تقریبا سات سو افراد کام کرتے ہیں جبکہ چار سو پچاس لیبارٹریز سرگرم عمل ہیں۔
ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ خوراک اور غذائی اشیا کی پیداوار پر تقریبا سترہ ہزار کارخانے اور کمپنیاں نگرانی کر رہی ہیں ۔
ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفرقندی نے غذائی سلامتی اور سیفٹی ڈپلومیسی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا اور خاص طمور سے مغربی ایشیا میں بہت سے ممالک پیداوار اور غذائی سلامتی کے شعبے میں مشکلات دوچار ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران ان دونوں ہی شعبوں میں مغربی ایشیا اور دنیا کے چند گنے چنے ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔