اسرائیلی جارحیت میں ایرانی فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے
Jun ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
جابرصہیونی حکومت کی جارحیت میں کئی فوجی کمانڈروں اور سائنسدانوں سمیت متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔
سحر نیوز/ ایران: : قدس کی غاصب اور جابرصہیونی حکومت کے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں میں رہائشی اور جوہری مراکز پر فضائی حملے کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیرعلی حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے۔
آج صبح کے غاصب اسرائیل کے حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف حسین سلامی، خاتم الانبیاؐ مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر غلامعلی رشید، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجرجنرل محمد باقری، ایٹمی سائنسدان محمد مہدی تہرانچی، اور فریدون عباسی اور بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔