حکومت ایران کی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے جواب میں تادیبی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
سحر نیوز/ ایران: حکومت ایران کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے واضح کیا ہے کہ حالیہ "وعدہ صادق تین آپریشن کے تحت صہیونی حکومت کے خلاف تادیبی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انھوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی دہشت گردانہ اور وحشیانہ کارروائی کے خلاف ردعمل ناگزیر تھا، اور یہ کارروائی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم اور مسلح افواج کے باہمی تعاون سے عمل میں آئی۔
فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ صہیونی حکومت کی سرکوبی ہمارے قومی وقار اور عوام کے جائز حقوق کے دفاع کے لیے ضروری تھی، اور جہاں بھی اور جب بھی ضرورت ہو، ایران اپنے دفاعی اقدامات جاری رکھے گا۔
کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت کوشش کر رہی ہے کہ ملکی امور کو اعلیٰ سطح پر اور بغیر کسی خلل کے جاری رکھا جائے۔