Jun ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • پرامن ایٹمی سرگرمیوں میں ایک لمحے کے لئے وقفہ نہیں ہوگا؛ ایران

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہماری پرامن ایٹمی سرگرمیوں میں ایک لمحے کے لئے وقفہ نہیں ہوگا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ہم نے جو منصوبہ بندی کی ہے وہ یہ ہے کہ پرامن ایٹمی سرگرمیوں میں اور پرامن ایٹمی مصنوعات کی تیاری میں ایک لمحے کے لئے بھی وقفہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر امریکا اور صیہونی حکومت کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام ضروری اقدامات کررکھے ہیں اور جن سائٹوں کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچا ہے ان کا جائز لے رہے ہیں۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ایٹمی سائٹوں کو دوبارہ اور فوری طور پر فعال کرنے کے لئے پہلے سے تیاری کررکھی تھی اور ہم ایٹمی سرگرمیوں میں کوئی وقفہ نہيں ہونے دیں گے۔

ٹیگس