Jun ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran

ایران کے دارالحکومت تہران میں غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

سحرنیوز/ایران: تہران میں آج صبح صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تشییعِ جنازہ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ تشییع کا سلسلہ صبح 8 بجے انقلاب اسکوائر سے شروع ہو کر آزادی اسکوائر پر ختم ہوگا۔

تشییع جنازہ کے جلوس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے، جس میں بچوں، خواتین، تعلیمی اور دفاعی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور مختلف شہداء کے اہل خانہ شامل ہیں۔ کاروانِ شہداء میں ان افراد کے اجسادِ خاکی شامل ہیں جو حالیہ صہیونی حملوں میں شہید ہوئے۔

تشییع کے اختتام پر شہداء کی تدفین مختلف مقامات پر عمل میں آئے گی، جن میں تہران کے امامزادگان، مشہور قبرستان بہشتِ زہرا (س) اور ملک کے دیگر شہروں کے مقامات شامل ہیں۔

ٹیگس