ایران کی مسلح افواج پوری طرح آمادہ ہیں؛ جنرل وحیدی
Jun ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
سپاہ کے کمانڈر انچیف کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر جارحیت سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
سحرنیوز/ایران: کمانڈر انچیف سپاہ پاسداران کے مشیر جنرل احمد وحیدی نے آج شہدائے وطن کے جلوس جنازہ میں ارنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی عوام نے 12 روزہ صیہونی امریکی جارحیت کے دوران غیر معمولی اتحاد ویک جہتی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایران کے عوام اور مسلح افواج رہبر انقلاب اسلامی کی مدبرانہ قیادت میں، میدان میں موجود ہیں اور غاصب صیہونی حکومت اور جرائم پیشہ امریکا کی مسلط کردہ جنگ ميں اپنی ثابت قدمی اور پائیداری سے دنیا والوں کو دکھا دیا کہ ملت ایران جھکنے والی نہیں ہے۔