Jun ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران: جنگ تھم جانے کے بعد مشہد سے پہلی پرواز کراچی پہنچی

ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ تھم جانے کے بعد مشہد سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

سحرنیوزایران: ایران کی سرکاری ایئر لائن ایران ایئر کی پہلی پرواز سولہ روزہ وقفے کے بعد مشہد سے کراچی پہنچی ہے۔

 ایران ایئر کی پرواز آئی آر ایٹ وَن سِکس ایئر بس اے تھری وَن نائن طیارے کے ذریعے انجام پائی جو رات تقریبا سوا بجے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق واپسی کی پرواز آئی آر ایٹ وَن تھری رات سوا بجے کراچی سے دارالحکومت تہران کیلئے شیڈول کی گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ تیرہ جون کو صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد ایران نے اپنے فضائی حدود بند کر دئے تھے جس کے سبب ملکی و غیر ملکی پروازوں کا نظام متاثر ہو گیا تھا تاہم اس دوران ایران نے ہندوستان کے لئے مشہد سے ہی ہنگامی پروازوں کا عمل بحال رکھا جن کے ذریعے کئی ہزار ہندوستانی شہری واپس اپنے وطن لوٹے جبکہ پاکستان کی جانب واپسی کا عمل زمینی راستے سے جاری رہا۔

ٹیگس