کوئی بھی روٹ ایران کی کمیونیکیشن میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے: وزیر خارجہ
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے آرمینیائی ہم منصب سے بات چیت میں تاکید کی کہ کوئی بھی روٹ ایران کی کمیونیکیشن میں خلل کا باعث نہیں بننا چاہیے۔
سحرنیوز/ایران: سید عباس عراقچی نے اپنے آرمینیائی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کمیونیکیشن نیٹ ورکس کو مسدود کرنے کے حوالے سے ایران کے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ علاقائی ممالک اور مقامی اقوام کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے اس بات کا مکمل خیال رکھا جانا چاہیے کہ کوئی بھی طریقہ خطے کی Geopolitics پر اثر انداز نہ ہو اور نہ ہی دوسرے کمیونیکیشن راستوں تک ایران کی رسائی کو منقطع کرے۔
انہوں نے اس حوالے سے کچھ پہلوؤں پر حساسیت کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ خطے میں استحکام اور سلامتی اور پڑوسی ممالک کا اعتماد کسی بھی منصوبے یا معاہدے کے لیے لازمی شرط ہے۔
آرمینیا کے وزیر خارجہ میرزویان نے کہا کہ آرمینیا ایران کا دوست اور ہمسایہ ملک ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایروان - تہران باہمی مفادات پر مبنی دوستانہ تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔