ہر مشکل گھڑی میں لبنان کے عوام کے ساتھ ہیں، ایران
Aug ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران ہر مشکل گھڑی میں لبنان کے ساتھ ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران ہر حال میں لبنان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور لبنان کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرا ثقافتی رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لبنان کے عوام کسی مشکل یا تکلیف میں ہوں تو ایران کے عوام بھی اس دکھ کو محسوس کرتے ہیں۔ لاریجانی نے واضح کیا کہ ہم ہر حال میں لبنان کے عوام کے ساتھ رہیں گے۔