تہران میں غیر ملکی سفارتخانوں کی بندش کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ایران
Aug ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
ایرانی وزارت خارجہ نے دارالحکومت تہران میں غیر ملکی سفارتخانوں کی بندش سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: وزارت خارجہ کے ترجمان اساعیل بقائی نے پیر کو میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بعض سفارتخانوں نے جنگ کے بعد قونصلر سرگرمیوں میں کمی ضرور کی تھی، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تینوں سفارتخانے فعال ہیں اور ان کی بندش کی خبریں درست نہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے 3 اگست کو بھی اعلان کیا تھا کہ اس طرح کی افواہیں دراصل ان ٹیلیگرام چینلز پر پھیلائی جا رہی ہیں جو قابض صیہونی حکومت اور ایران مخالف گروپوں سے منسلک ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک ٹیلیگرام چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ کئی مغربی ممالک نے تہران میں اپنے سفارتخانے بند کر دیے ہیں۔