Aug ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران ، امام رضا علیہ السلام کا سوگوار

فرزند رسول، عالم آل محمد حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شب شہادت کی آمد پر پورے ایران خاص طور پر مشہد مقدس میں فرش ماتم بچھا دیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اس وقت ایران کے تمام مزارات مقدسہ خاص طور پر مشہد مقدس میں پرسہ داروں اور عزاروں کا ہجوم ہے جبکہ ملکی سطح پر مساجد اور حسینیوں میں فرش ماتم بچھا ہوا ہے۔

مشہد سے اطلاعات ہیں کہ ہزاروں پاپیادہ زائرین اطراف کے شہروں اور اور قریوں سے امام رؤف کے مزار اقدس پر پہنچ کر اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔

مشہد مقدس اس وقت لاکھوں مقامی اور غیر مقامی زوار اور عزاداروں سے لبریز ہے جن میں بڑی تعداد غیر ملکی زائرین کی بھی ہے جو اربعین حسینی کے بعد عراق سے مشہد پہچنے ہیں۔

اسی مناسبت سے آج شب میں امامِ ضامن کی بارگاہ میں شہادت کی خصوصی مجلس اور خطبہ خوانی کی خاص روایت انجام پا رہی ہے جسے براہ راست مختلف ٹی وی چینلوں سے نشر کیا جائے گا۔

عالم آل محمد،حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت پر مشہد میں ہونے والا زائرین کا یہ اجتماع سال کے بڑے اجتماعات میں سے ایک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ معتبر تاریخی کتب میں امام رؤف حضرت رضا علیہ السلام کی شہادت کی تاریخ کو آخرِ صفر میں ذکر کیا ہے۔

ٹیگس