Aug ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران، موساد سے وابستہ دہشت گرد گروہ تباہ ، سیکوریٹی ایجنسی کو بڑی کامیابی

ایران کے جنوب مشرقی سیستان وبلوچستان میں ایرانی سیکورٹی فورس کی کاروائی میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ ہو گيا اور چھے دہشت گرد ہلاک اور دو گرفتار لئے گئے جبکہ، ان عناصر کے موساد سے روابط کے شواہد بھی ملے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی انٹیلیجنس اہلکاروں نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں بڑی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد نیٹ ورک کو ختم کردیا۔ صوبائی انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اس آپریشن میں چھے دہشتگرد مارے گئے جبکہ دو کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

بیان کے مطابق، مسلح دہشتگرد چند روز قبل مشرقی سرحد کے راستے ملک میں داخل ہوئے تھے اور ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران مختلف اقسام کے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جن میں امریکی ساختہ ایم فور اور رائفلز، لیزر گائیڈڈ آر پی جی سات ہتھیار ،دستی بم، گرینیڈ لانچرز، خودکش جیکٹس اور بڑی مقدار میں راکٹ بھی شامل تھے۔کاروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو ایرانی انٹیلیجنس اہلکار اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

انٹیلیجنس حکام کے مطابق، اس گروہ کی تربیتی سرگرمیوں میں وہی طریقہ کار استعمال کیا گیا جو ماضی میں صہیونی خفیہ ایجنسی موساد سے منسوب کیا جاتا رہا ہے۔

سیستان و بلوچستان میں حالیہ برسوں کے دوران متعدد دہشتگردانہ حملے ہوچکے ہیں جن میں عام شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ایران کا مؤقف ہے کہ ایسے گروہ غیر ملکی ایجنسیوں سے وابستہ ہیں۔

 

ٹیگس