ہمارا دشمن اسرائیل ہے جس سے دنیا سب سے زیادہ نفرت کرتی ہے، رہبر معظم کی ٹویٹ
Aug ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
رہبر معظم انقلاب نے عبرانی زبان میں ایک ٹویٹ کی ہے کہ ہم اس حکومت سے دشمنی کرتے ہیں جس سے پوری دنیا بیزار ہے۔
سحرنیوز/ایران: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے آفیشل صفحہ پر ایک ٹویٹ جاری کیا گیا ہے جس میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہای نے کہا ہے کہ آج ہمارا دشمن صہیونی حکومت ہے جو دنیا میں سب سے منفور ترین حکومت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی اقوام اسرائیل سے بیزار ہیں اور حکومتیں بھی اس کی مذمت کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ رہبر معظم نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت پر کہا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ اس لئے دشمنی کرتا ہے کہ ایران ان کی ہر بات نہیں مانتا ہے۔ اگر ایران تابعداری کرنا شروع کرے تو دشمنی ختم ہو جائے گی۔ ایران کسی بیرونی طاقت کا تابع نہیں ہوگا۔