ایرانی وزیرخارجہ اور آئی اے ای اے کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونی گفتگو
Sep ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعے کے روز آئی اے ای اے کے سیکریٹری جنرل رافائل گروسی سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے اس تنظیم کے رویے پر سخت تنقید کی۔
سحرنیوز/ایران: سید عباس عراقچی نے رافائل گروسی سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران فنی موضوعات کے بجائے سیاست کے گہرے بادل چھائے رہے جو کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے اہداف کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ایران نے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے ہمیشہ سفارتکاری اور فنّی تعاون کی حمایت کی اور اس کا راستہ ہموار کیا تا کہ اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں تمام شبہوں کو دور کرسکے لہذا اب کسی بھی قسم کے دباؤ اور غیرمنصفانہ سیاسی اقدام کو برداشت نہیں کرے گا کیونکہ اس کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔