ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان نیویارک میں جوہری امور پر تبادلہ خیال
Sep ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اسی ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی سے ملاقات کی
سحرنیوز/ایران: یہ ملاقات ایرانی مشن کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ایران کے اعلیٰ سفارتکار مجید تخت روانچی اور کاظم غریب آبادی بھی موجود تھے۔
عراقچی نے ایران کے نیک نیتی اور ذمہ دارانہ رویے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پیشرفت تب ہی ممکن ہے جب دیگر فریقین غیر ضروری مطالبات ترک کریں اور سلامتی کونسل کو دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال نہ کریں۔
ملاقات میں آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے ایران کے مثبت اور تعمیری رویے کو سراہا-