Sep ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کی افواج دشمن کی ہر دھمکی کا جواب دینے کو تیار ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر دھمکی اور جارحیت کے مقابلے کے لئے آمادہ ہیں

سحرنیوز/ایران: ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے فوج اور انجمن ہلال احمر کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہر وقت دفاع کے لئے تیار رہنا اور ہر دشمن کو اپنی طاقت سے روکنا ہمارا فریضہ ہے ۔۔
انھوں نے کہا فیصلہ کرنا سیاستدانوں کا کام ہے اور ہم ایک سپاہی کی حیثیت سے انقلاب اور ملک کی حفاظت اور ہر جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے آٹھ سالہ مقدس دفاع میں اپنی پائیداری ثابت کردی اوردشمن سے کہتے ہیں کہ آزمائے ہوئے کو آزمانا غلط ہے۔
ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ سبھی مسلح افواج، سپاہ، فوج، پولیس، عوامی رضا کار فورس بسیج ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ، سپریم کمانڈر رہبر انقلاب اسلامی کی کمان میں، ہر دھمکی اور جارحیت کے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

 

 

ٹیگس