مغربی پابندیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں: عراقچی
عراقچی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے نام خط میں کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے ایران پر پابندیاں بحال کرکے عالمی قوانین کی ساکھ کو مجروح کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی غیر قانونی پابندیوں کو قبول کرنا عالمی قانون کی ساکھ کو مجروح کرنے کے مترادف ہے اور تمام ممالک کو چاہیے کہ اس دباؤ کا مقابلہ کریں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سری لنکا اور مالدیپ کے ہم منصبوں کو خط بھیجا گیا اور ان ممالک پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن اور مغربی طاقتوں کی پابندیوں کے خلاف واضح اور سنجیدہ مؤقف اپنائیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ یہ وقت عالمی قانون کی ساکھ کا امتحان ہے۔ چھوٹے ممالک کو بھی عالمی نظام کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ طاقتور ممالک کو جواب دہ بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر مبنی ہے، جس کے تحت ایران پر جوہری پابندیاں ختم کی گئی تھیں اور یہ تمام پابندیاں 18 اکتوبر 2025 کو مستقل طور پر ختم ہوجانی ہیں۔