قالیباف:ایران عراق سیکورٹی معاہدے پر عمل درآمد پائیدار دوجانبہ سیکورٹی کا پیش خیمہ ہوگا
ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں ایران اور عراق کے سیکورٹی معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیاہے
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی سے ملاقات میں ایران اور عراق کے دوجانبہ اورعلاقائی تعاون کو منفرد اور مثالی قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دو طرفہ روابط کی گہرائی اور استحکام بڑھانا چاہئے۔
اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے ایران اور عراق کے سیکورٹی معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ سیکورٹی معاہدوں کا مقصد، اسلامی دنیا اور امت اسلامیہ کو لاحق خطرات کے مقابلے میں اتحاد ویک جہتی بڑھانا ہے۔
اس ملاقات میں عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے بھی عراق اور ایران کے روابط کو بہت دوستانہ قرار دیا اور کہا کہ ہم سجھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے تہران کے ساتھ جو سیکورٹی معاہدہ کیا ہے اس کے پابند ہیں۔