چابہار- زاہدان ریلوے لائن مارچ 2026 میں مکمل ہوجائے گی: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر
صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر منصور بیجار نے بتایا ہے کہ ایران کے شمال- جنوب ٹرانزٹ کوریڈور کے ترقیاتی منصوبے کے تحت اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے چابہار- زاہدان ریلوے لائن کو مکمل کرنے کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: منصور بیجار نے بتایا کہ یہ کوریڈور ملک کے اندرونی حصوں کو بھی آپس میں جوڑتا ہے اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تجارت اور نقل و حمل کو آسان نیز علاقائی رابطوں کو مستحکم کرسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ریلوے لائن شمال- جنوب ٹرانزٹ کوریڈور کے تحت وسطی ایشیا کو براہ راست کھلے سمندروں سے متصل کردے گی اور اس کے علاوہ افغانستان سے تجارت میں فروغ کی باعث بھی بنے گی۔
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر نے بتایا کہ چابہار کو ریلوے لائن کے ذریعے زاہدان سے جوڑ کر مشرقی ایران میں ریل ٹرانزٹ کا نیٹ ورک مکمل ہوجائے گا۔