دشمن ایران کی طرف میلی نظر ڈالنے کی ہمت نہیں رکھتا
جنرل وحیدی نے کہا ہے کہ سمندری سرحدوں پر قائم امن سپاہ پاسداران کے جوانوں کی شبانہ روز قربانیوں کا نتیجہ ہے اور دشمن ان کی شجاعت سے خوفزدہ ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ دشمن ایرانی سرزمین کی طرف میلی نظر ڈالنے کی جرأت بھی نہیں رکھتے۔
بندرعباس میں بحری زون کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر آج ایران کی آبی سرحدوں پر مکمل امن قائم ہے تو یہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری جوانوں کی شبانہ روز قربانیوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔
جنرل وحیدی نے مزید کہا کہ دشمن ایرانی جوانوں سے خوفزدہ ہیں اور اس سرزمین پر بری نظر ڈالنے کی ہمت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے بلکہ دشمنوں کے عزائم کو بھی ناکام بنا رہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ دشمن اس طاقتِ ایمانی اور دفاعی قوت کے سامنے بے بس ہیں۔