4 نومبر،فیصلہ کن واقعات کی تاریخ، جس نے اسلامی انقلاب کی کامیابی راہ ہموار کی
ایران کی مسلح افواج نے 4 نومبر کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا کہ 4 نومبر فیصلہ کن واقعات کی تاریخ ہے جس نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی راہ ہموار کردی
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے 4 نومبر تہران میں امریکی جاسوسی اڈے پر قبضے کی تاریخ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی دشمن نے گزشتہ 5 عشروں کے دوران ایرانی قوم کے حقوق کی پامالی میں کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج نے بیان میں کہا ہے کہ امریکیوں نے 12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں ہمارے ملک کی سرزمین پر جارحیت کی اور دہشت گرد صیہونی حکومت کی بے شرمانہ جارحیت کی حمایت کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکیوں کے اس اقدام نے ایرانی قوم کی ہوشیاری اور ہمارے عزیز عوام میں دشمن کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا جذبہ بڑھا دیا۔
ایران کی مسلح افواج نے 4 نومبر کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 12 روزہ حارحیت نے دشمن کی سازشوں اور فتنہ انگیزیوں کی گہرائی سے پردہ ہٹادیا۔