تہران میں عالمی سامراج کے خلاف قومی دن کا آغاز، عوام کی بھرپور شرکت
Nov ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
ملک بھر میں 4 نومبر عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کا آغاز ہوگيا ہے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں احتجاجی جلوس نکا لے جارہے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: عالمی سامراج کے خلاف جدو جہد کے قومی دن کے موقع پر تہران کے فلسطین اسکوائر سے شروع ہونے والے عوامی مارچ تہران میں واقع کے جاسوسی اڈے(سابق سفارت خانے) کی جانب بڑھا ہے جہاں مارچ ایک بڑے اجتماع میں تبدیل ہوجائے گا۔
مارچ کے شرکا مختلف بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں اور امریکہ اور دیگر سامراجی طاقتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔
شرکاء نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ، رہبر انقلاب اسلامی اور شہداء کی تصاویر بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی ہیں۔