Nov ۰۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • دفاعی ہم آہنگی کی مثال؛ کراچی نمائش میں ایران کا بھرپور شرکت

کراچی بین الاقوامی میری ٹائم نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی وفد کے سربراہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی دفاعی و عسکری صلاحیتیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان مواقع سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستان کے شہر کراچی میں بین الاقوامی میری ٹائم نمائش اور کانفرنس کے دوسرے دن آج منگل کو ، کیپٹن اسکندری نے کہا کہ اس نمائش میں شریک ممالک کے غیر ملکی حکام کے ساتھ ساتھ ، پاکستانی بحریہ کے کمانڈر سمیت اعلی پاکستانی حکام نے ہمارے ملک کے پویلین کا دورہ کیا اور ایرانی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کو سراہا۔
اس موقع پر غیر ملکی نمائندوں کو ایران کی تازہ ترین عسکری اور دفاعی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی وفد کے سربراہ نے ایران اور پاکستان کی دفاعی فوجی صلاحیتوں کو ایک دوسرے کی تکمیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانے اور مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ان سے استفادہ کرنا چاہیے۔

ایران کے فوجی وفد کے سربراہ نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مغرب اور صیہونی حکومت کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ صلاحیتوں اور گنجائشوں کو بروئے کار لائیں-

یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی بحری نمائش میں قومی پویلین قائم کیا ہے جس کا مقصد ایران کی مقامی دفاعی اور بحری صنعتوں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے-

 

ٹیگس