تیل کی برآمدات میں زبردست اضافہ، کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
تیل بردار جہازوں کو ٹریک کرنے والے ایک بین الاقوامی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر 2025 میں ایران نے 20 لاکھ بیرل تیل برآمد کیا ہے جو گزشتہ 7 سال کا سب سے زیادہ حجم ہے۔
سحرنیوز/ایران: آئل ٹینکر ٹریکنگ سینٹر کی یہ رپورٹ گزشتہ روز جاری ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران چین جیسی تیل کی مارکیٹوں پر مرکوز ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرکے امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کو توقع تھی کہ ایران کے تیل کی برآمدات متاثر ہوں گی لیکن ایران کے پیٹرولیم اور معیشت کے شعبے کے اعلی عہدے داروں اور ماہرین کے تجزیے اس بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ ایران کی پیٹرولیئم کی صنعت نہ صرف ان پابندیوں سے متاثر نہیں ہوئی ہے بلکہ ایران کی تیل کی پیداوار اور برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ایران کے وزیر پیٹرولیم نے بھی گزشتہ ہفتے زور دیکر کہا تھا کہ امریکی اور یورپی دباؤ سے ایران کے تیل کی برآمدات پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔