Nov ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • اسلامک گیمز: ایرانی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑی نے چیمپیئن شپ جیت لی

ایران کی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑی ندا شہسواری نے سنگل کیٹیگری کے فائنل میں شامی کھلاڑی کو شکست دے کر چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔

سحرنیوز/کھیل: اسلامک گیمز کے چھٹے سیزن میں خواتین کے ٹیبل ٹینس کے سنگل مقابلوں کے فائنل میں، ایران کی قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کی کپتان ندا شہسواری نے طلائی تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی شامی حریف کو شکست دے کر اسلامک گیمز میں سب سے زیادہ اعزاز یافتہ ایرانی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ندا شہسواری نے فائنل میں شام کی ہند زازا کو 2-4 سے شکست دے کر چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ اس سے قبل خواتین کے ڈبلز ٹیبل ٹینس کے مقابلے کا فائنل ہوا تھا جس میں شہسواری اور صفائی کی جوڑی نے طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ایران کے ٹیبل ٹینس کے دستے کی مین ٹیم نے چاندی کا تمغہ، مین ڈبلز نے کانسی کا تمغہ، وومین ٹیم نے کانسی کا تمغہ، وومین ڈبلز نے طلائی تمغہ اور سنگلز میں ندا شہسواری کے طلائی تمغے کے ساتھ اپنا سفر مکمل کیا۔

 

ٹیگس