ہندوستانی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایرانی سنیما کی شاندار شمولیت
تین ایرانی فلمیں ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب ہوئیں، ایرانی فلم سازوں کی یہ شرکت عالمی سنیما میں ایران کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور اثر و رسوخ کی عکاس ہے۔
سحرنیوز/ایران: معروف انڈین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (IFFI) میں ایرانی فلم انڈسٹری تین ایرانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کر رہی ہے۔
پہلی فلم: "رہا" ہے جو انگلش ٹائٹل "My Daughter’s Hair" کے ساتھ پیش ہوگی، جس کے ہدایت کار حسام فرہمند ہیں۔ یہ فلم Best Debut Feature Film of a Director سیکشن میں دکھائی جائے گی۔
اس کی کہانی ایک متوسط طبقے کے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ایک سادہ واقعے کے بعد شدید مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔ توحید اپنی بیٹی کے لیے ایک لیپ ٹاپ خریدتا ہے، لیکن جلد ہی ایک امیر خاندان کے ساتھ تنازعہ جنم لیتا ہے جو اس لیپ ٹاپ کی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔
دوسری فلم: ہدایت کار ابراہیم امینی کی فلم "چشم بادومی" اور انگلش ٹائٹل "K-Poper" اور یہ فیلم ICFT UNESCO Gandhi Medal کے لیے مقابلہ کرے گی۔
یہ فلم ایک ایرانی نوعمر لڑکی کی کہانی ہے جو ایک مشہور کوریائی کے-پاپ گلوکار کی دیوانی ہے اور سیول جا کر اسے دیکھنے اور ایک مقابلے میں حصہ لینے کا خواب دیکھتی ہے، لیکن اس کی والدہ سخت مخالفت کرتی ہیں۔
تیسری فلم: سعید روستائی کی Woman and Child نامی فلم فیسٹیول کے غیر مقابلہ جاتی سیکشن میں دکھائی جائے گی۔
کہانی ایک 40 سالہ بیوہ نرس مہناز کے گرد گھومتی ہے جو اپنے نافرمان بیٹے علی یار کے مسائل سے دوچار ہے۔ منگنی کی تقریب کے دوران ایک حادثہ پیش آتا ہے جو مہناز کو دھوکہ اور نقصان کا سامنا کرنے پر مجبور کرتا ہے اور وہ انصاف کی تلاش میں نکلتی ہے۔
یہ واضح رہے کہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا سنیمائی ایونٹ ہے اور یہ واحد فیسٹیول ہے جو FIAPF کی جانب سے Competitive Feature Films کیٹیگری میں تسلیم شدہ ہے۔
1952 میں قائم ہونے والا یہ فیسٹیول دنیا بھر کی بہترین فلموں کو پیش کرنے کی تاریخ رکھتا ہے۔ اس فیسٹول کا مقصد یہ ہے کہ فلم سازوں اور ناظرین کو عالمی سنیما تک رسائی اور اس کا جشن منانے کا منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا جائے۔