Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران–پاکستان تعاون خطے کے امن کے لیے بنیادی ضرورت ہے:  لاریجانی

ایران کے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون خطے کے امن میں مددگار ہوگا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے منگل کی صبح اسلام آباد پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر اثرانداز ہونے کے اعتبار سے ممتاز مقام رکھتا ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا مشرقی ہمسایہ ثقافتی اعتبار سے بھی مؤثر کردار ادا کرتا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات قدیم اور تاریخی گہرائی رکھتے ہیں۔  

لاریجانی نے زور دیا کہ آج کی متغیر علاقائی صورتحال میں ایران اور پاکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون خطے میں سکون اور امن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔  

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور مذاکرات میں ان اہم نکات پر توجہ دی جائے گی۔

ٹیگس