عراقچی اور یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکار کی ایران جوہری معاملے اور خطے پر گفتگو
Nov ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
اس فون کال میں ایران کے جوہری مسئلے پر بات ہوئی اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس معاملے پر تہران کے موقف کو واضح کیا۔
سحرنیوز/ایران: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ گایا کالاس کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مغربی ایشیا بالخصوص مقبوضہ فلسطین اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ ختم کرانے کے لیے بین الاقوامی برادری سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیا.
اس فون کال میں ایران کے جوہری مسئلے پر بھی بات ہوئی اور وزیر خارجہ نے اس معاملے پر تہران کے موقف کو واضح کیا.
فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ایران اور یورپی یونین کے درمیان رابطوں اور مشاورت کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok