Dec ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • شنگھائی تنظیم کی مشقیں؛ علاقائی تحفظ کے نئے باب کی شروعات

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تظیم کی انسداد دہشت گردی مشقوں کے آغاز کی خبر دی ہے جس میں تنظیم کے رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: کاظم غریب آبادی نے ایران کی مسلح افواج کی توانائیوں اور صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزبانی میں ہونے والی مشقیں سلامتی کے نئے ڈھانچے کی تعمیر اور جدید صف بندی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔  

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک کی حیثیت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ پیش پیش رہاہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے پاس دہشت گردی کی تمام شکلوں اور جہتوں کا مقابلہ کرنے کا قابل قدر تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجربات کی منتقلی اور صلاحیتوں کو بڑھانے کا موثر پلیٹ فارم ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی انسداد دہشت گردی مشقیں آج سے ایران کے شہر شبستر کے ایکسرسائزہ زون میں شروع ہوگئی ہیں جو آئندہ پانچ  روز تک جاری رہیں گی۔

ٹیگس