Dec ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • ایرانی نوجوانوں کی تائیکوانڈو ٹیم نے عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی

ایرانی نوجوان لڑکوں کی ٹیم نے تین طلائی تمغے، ایک چاندی کا تمغہ اور دو کانسی کے تمغے جیت کر پہلی انڈر ٹوئنٹی ون عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

 سحرنیوز/ایران: پہلی انڈر ٹوئنٹی ون ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کینیا میں منعقد ہوئی جس میں پچھہتر ممالک کے چار سو باون تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تین طلائی تمغے، ایک چاندی کا تمغہ اور دو کانسی کے تمغے جیتنا، کینیا میں ایران کے نوجوان تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔

ابوالفضل زندی، رادین زینالی، اور امیررضا غلامی نے تین سونے کے تمغے جبکہ محمد علی زادہ نے چاندی کا تمغہ جیتا اور متین رضائی اور امیر محمد اشرفی نے دو کانسی کے تمغے جیتے۔ ترکیہ نے دو طلائی تمغوں اور ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ دوسری اور قزاقستان نے دو سونے کے تمغے اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقابلے کے اختتام پر ماجد افلاکی کو بہترین کوچ اور ابوالفضل زندی کو بہترین تکنیکی تائیکوانڈو کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس