Dec ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکہ استعمار کی علامت، ایران استقلال کی پہچان: وزیر دفاع

مالک اشتر صنعتی یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع جنرل عزیز نصیرزادہ نے مغربی تسلط پسندی، صیہونی حکومت کے جرائم اور ایران کی دفاعی صلاحیت اور طاقت پر روشنی ڈالی۔

 سحرنیوز/ایران: وزیر دفاع جنرل عزیز نصیرزادہ نے اس موقع پر کہا کہ علاقے کے ممالک سے لیکر یوکرین تک جہاں کہیں امریکہ نے قدم رکھا ہے وہاں دباؤ، جنگ اور رائے عامہ کو فریب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

جنرل عزیز نصیرزادہ نے صیہونی حکومت کو علاقے میں امریکی پالیسی کو آگے بڑھانے کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب حقیقی معنوں میں امریکی پراکسی ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ واحد ملک جس نے صیہونی حکومت کو دنداں شکن جواب دیا، وہ ایران کے علاوہ کوئی دوسرا ملک نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت ایسی رجیم ہے جو اگر کسی جگہ تسلط جماتی ہے، نہ تو پسپائی اختیار کرتی ہے نہ ہی جنگ بندی کو قبول کرتی ہے مگر یہ کہ اسے مجبور کیا جائے اور 12 روزہ جنگ میں یہ اسلامی جمہوریہ ایران تھا جس نے اپنی فوجی، دفاعی اور سائنسی طاقت کے ذریعے غاصب اسرائيلیوں کو ایسا نقصان پہنچایا کہ، تل ابیب جنگ بندی کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے لگا۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

جنرل نصیرزادہ نے زور دیکر کہا کہ امریکہ ذاتی طور پر مستکبر اور استعماری طاقت ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ذاتی طور پر استقلال پسند اور خودمختاری کا قائل ہے اور انہیں بنیادی اصولوں کی وجہ سے یہ دو آپس میں دشمن ہیں۔

وزیر دفاع نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ دشمنوں کے سامنے ہتھیار ڈالنا اسلامی جمہوریہ ایران، اس سرزمین اور اس کے عوام کے اصولوں کے ساتھ سازگار نہیں ہے۔

ٹیگس