ایران پر پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی کوشش ناقابل قبول: سینیئر روسی سینیٹرز
روسی ایوان بالا کے وائس چیئرمین کونسٹینٹین کاساچیف اور انٹرنیشنل افیئر کمیٹی کے چیئرمین گریگوری کاراسین نے کہا ہے کہ مغرب بالخصوص یورپی ٹرائیکا کی طرف سے ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کی کوئی بھی کوشش بے سود اور غیر قانونی ہے۔
سحرنیوز/ایران: سینئر روسی سینیٹروں نے یہ بات پیر 8 دسمبر 2025 کو ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین ابراہیم عزیزی، ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی اور ایران - روس پارلیمانی دوستی گروپ کے رکن فرشاد ابراہیم پور نورآبادی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہیں۔
روسی ایوان بالا کے وائس چیئرمین کاساچیف نے تہران اور ماسکو کے درمیان جامع اسٹریٹجک معاہدے کے نفاذ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج تہران اور ماسکو کے درمیان دوطرفہ تعلقات اپنی بلند ترین سطح پر ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سینئر روسی سینیٹر نے ایران کے خلاف مغرب کے معاندانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی بنیاد پر ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق پابندیوں کی مدت 18 اکتوبر 2025 کو ختم ہو چکی ہے؛
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کی طرف سے ایران کے خلاف منسوخ شدہ پابندیاں دوبارہ لاگو کرنے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔"