Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران میں لڑکیوں کے سب سے زیادہ نام کون سی عظیم ہستی کے نام پر رکھے جاتے ہيں ؟ آبادی کے ادارے نے اعلان کر دیا

اسلامی جمہوریہ ایران میں آبادی کی نگرانی اور شہری رجسٹریشن کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ فاطمہ اور زہرا ایرانی لڑکیوں کے ناموں میں سب سے زیادہ عام ہیں۔

سحرنیوز/ایران:    شہری رجسٹریشن کے ادارے نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت کے موقع پر اعلان کیا  ہے کہ  ایران میں لڑکیوں کا نام  سب سے زیادہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کے مبارک نام پر رکھا جاتا ہے۔

ملک میں لڑکیوں کے ناموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر فاطمہ کا نام ہے جس کی تعداد ملک میں45 لاکھ  سے زیادہ ہےاور دوسرے نمبر پر زہرا کا نام ہے جس کی تعداد ملک میں 30 لاکھ  ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

 

اس رپورٹ کے مطابق، مریم، معصومہ اور زینب جیسے نام ایران میں لڑکیوں کے ناموں کی فہرست میں  اس کے بعد آتے ہيں۔

واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پر یوم خواتین اور یوم مادر منایا جاتا ہے۔

 

ٹیگس