وسطی ایشیا کا دو روزہ مکمل، صدر مملکت وطن واپس، 14 مفاہمتی دستاویزات پر دستخط ہوئے
- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان عشق آباد میں امن و اعتماد کانفرنس میں شرکت کرکے واپس تہران پہنچ گئے۔
سحرنیوز/ایران: تہران پہنچنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے بتایا کہ ان کا قزاقستان اور ترکمانستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔
انہوں نے بتایا کہ ایران ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات میں فروغ لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے قزاقستان کے دورے میں 14 مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ تہران اور آستانہ کے درمیان تعاون کا فائدہ بحیرہ کیسپین کے اطراف کے تمام ملکوں کو پہنچے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
صدر مسعود پزشکیان نے بتایا کہ دورہ قزاقستان کے موقع پر اس ملک کے ایک جدید ہسپتال کا معائنہ اور ڈیجیٹل طبی خدمات میں تعاون پر اتفاق کیا۔