حالیہ ہفتوں میں ایران کے صوبے مازندران سے موسمی پھلوں کی چھ سو سے زائد کھیپیں مختلف ممالک کو برآمد کی گئی ہیں-
ایران کی وزارت زرعی جہاد کے صوبائی عہدیدار حمید نادریان نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں ایران کے صوبے مازندران سے رسیلے اور موسمی پھلوں کی چھ سو سے زائد کھیپیں مختلف ممالک بشمول ہندوستان اور بحیرہ خزر سے متصل ممالک کو برآمد کی گئی ہیں-
سحرنیوز/ایران: حمید نادریان نے مازندران صوبے کے باغات کے پھلوں کی برآمدات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ بلڈ مالٹا کے پھلوں کو توڑے جانے کا کام جاری ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے صوبے کی زرعی اجناس کی برآمدات کے بارے میں مزید کہا کہ اس وقت مازندران سے ہندوستان اور بہت سے دیگر ملکوں کے لئے رسیلے اور کیوی کے پھلوں کی برآمدات جاری ہیں۔

صوبۂ مازندران کے مذکورہ عہدیدار کے مطابق اب تک صوبے سے نارنگی کی چار سو اور مسمی کی دوسو کھیپیں برآمد کی جا چکی ہیں، ہندوستان اور بحیرہ کیسپین سے متصل ممالک کو چارسو ٹن کیوی بھی برآمد کیے گئے ہیں اور برآمدات کا یہ سلسلہ جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صوبۂ مازندران ملک کی ایک اعشاریہ پانچ فیصد اراضی اور ملک کی دو اعشاریہ پانچ فیصد زرعی اراضی کے ساتھ سالانہ ستر لاکھ ٹن سے زیادہ زرعی پیداوار کرتا ہے، جو ملک کی مجموعی زرعی اجناس کا دس فیصد ہے۔