Jan ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران یورینیئم افزودگی کے اپنے مسلمہ حق سے دستبردار نہیں ہوگا: جنیوا میں یو این ہیڈ کوارٹر میں ایران کے نمائندے کا بیان

جنیوا میں یو این ہیڈ کوارٹر میں ایران کے نمائندے نے واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی قیمت پر یورینیئم افزودگی کے اپنے مسلمہ حق سے دستبردار نہیں ہوگا-

سحرنیوز/ایران:  اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے علی بحرینی نے منگل کے روز تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس میں کہا کہ تہران پرامن مقاصد کے لئے یورینیم کی افزودگی کے اپنے مسلمہ حق سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوگا۔

علی بحرینی نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو اقوام متحدہ کے عالمی منشور کی کھلی خلاف ورزی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ایرانی حق کا احترام کیا جانا چاہئے-

ایران کے اندرونی معاملات میں بعض ملکوں کے مداخلت کے بارے میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش انتہائی تشویشناک ہے-

 

ٹیگس