Jan ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کی سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، متعدد تکفیری دہشت گرد گرفتار

ایران کی سکیورٹی فورسز نے ایک درجن کے قریب تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  العالم نیوز پورٹل نے ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسزنے یہ آپریشن صوبے سیستان و بلوستان میں کیا جس کے دوران گیارہ تکفیری دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے جبکہ اس گروہ کا ایک آپریشنل کمانڈر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ دہشتگرد گروہ صوبے میں تخریبی اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور صوبائی مرکز زاہدان کے ایک مضافاتی علاقے میں روپوش تھا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس کارروائی کے دوران ایک آر پی جی، چوبیس آر بی جی گولے، دو کلاشنکوف، چھے عدد کولٹ پسٹل کے علاوہ بم بنانے کے کچھ وسائل و آلات برآمد کئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں ہوئے امریکی صیہونی فتنے کے بعد ملک کی سکیورٹی فورسز پوری مستعدی کے ساتھ دشمن کے شرپسند آلہ کا اور دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف ہیں جس کے دوران مختلف شہروں میں اب تک کئی ہزار عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

 

ٹیگس