ایران: حالیہ فسادات میں ملوث سو سے زائد گینگ لیڈر گرفتار
Jan ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
ایران کے سیکورٹی اداروں کے ملک کے وسطی صوبے ہمدان میں انٹیلی جینس بیسڈ کارروائی کے دوران حالیہ فسادات میں ملوث 148 گینگ لیڈرز کو گرفتار کرلیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: سیکورٹی اداروں کے جاری کردہ بیان کے مطابق فسادات میں ملوث گينگ لیڈرز کی گرفتاریاں عوام کی فراہم کردہ معلومات اور انٹیلی جینس اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں آئی ہیں۔
گرفتار شدگان صیہونی حکومت کے ساتھ براہ رابطے میں تھے اور فسادات کے دوران دستی بموں اور پیٹرول بموں کی تیاری اور نقسیم کا کام انجام دے رہے تھے۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel