سپاہ پاسداران کو یورپ کی نام نہاد دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے پر وزیر خارجہ عراقچی کا سخت بیان:
یورپ خود بحران کی چنگاریوں کو بھڑکا رہا ہے: سید عباس عراقچی
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے تازہ ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ کئی ممالک ہمارے خطے میں ایک بڑی جنگ کی آگ کو بھڑک اٹھنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ان ملکوں کی فہرست میں ایک بھی یورپی ملک کا نام دیکھا نہیں جا رہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ [ آگ کو بھڑکنے سے روکنا اپنی جگہ پر] یورپ بحران کی آگ کو مزید ہوا دینے میں مصروف ہے۔
سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ امریکہ کی درخواست پر "اسنیپ بیک" کو بحال کرنے کی کوشش کے بعد، اب ہماری مسلح افواج کو نام نہاد دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرکے یورپ نے ایک اور بڑی اسٹریٹیجک غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یورپ کا دوہرا معیار اور کھلے عام مکاری اس بات سے بھی صاف ظاہر ہوگئی کہ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی پر ان ملکوں نے مکمل بے عملی اختیار کی لیکن ایران میں مبینہ "انسانی حقوق کے دفاع" کے لیے جلدبازی کر رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اس ڈھونگ نے تباہی کی جانب گامزن یورپ کی صورتحال کو مزید ظاہر کردیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
وزیر خارجہ عراقچی کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں اگر کوئی بڑی جنگ ہوئی تو یورپ یقینا بری طرح متاثر ہوگا من جملہ توانائی کی قیمت اور اس کے ڈومینو اثرات سے؛ لہذا یورپی یونین کا موجودہ موقف خود ان کے اپنے مفادات کو سب سے زیادہ نقصان پہنچائے گا۔
سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ یورپی شہری اس سے بہت بہتر چیزوں کے لائق ہیں جو اس وقت ان کی حکومتیں انہیں پیش کر رہی ہیں۔