Jan ۳۱, ۲۰۲۶ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • خطے کی سرزمین کو تہران مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیا جائے:  ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے آذربائيجانی ہم سے بات چیت کرتے ہوئے امریکہ اور صیہونی حکومت کی ریشہ دوانیوں کی بابت خبردار اور علاقائی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کے مقابلے میں مشترکہ ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور قفقاز کے علاقے سمیت کثیرالجہتی مسائل پر تعاون بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

عراقچی نے خطے میں ہونے والی نقل و حرکت اور امریکہ اور صیہونی حکومت کی تباہ کن مداخلت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خطرات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام علاقائی ممالک کو اپنی مشترکہ ذمہ داری پر عمل کرنا ہوگا۔

 انہوں نے علاقائي ممالک پر زور دیا کہ وہ کسی بھی تیسرے فریق کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ ان کی سرزمین سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے کے امن و استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کرے۔  

ٹیگس