استقامت اور انتقام ایرانی عوام کا واضح مطالبہ: محمد باقر ذوالقدر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453640-استقامت_اور_انتقام_ایرانی_عوام_کا_واضح_مطالبہ_محمد_باقر_ذوالقدر
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے استقامت اور انتقام کو ایرانی عوام کا مطالبہ قرار دیا ہے۔
(last modified 2026-07-06T21:21:24+00:00 )
Jul ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • استقامت اور انتقام ایرانی عوام کا واضح مطالبہ: محمد باقر ذوالقدر

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے استقامت اور انتقام کو ایرانی عوام کا مطالبہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ان چند دن کے دوران "اپنی نگاہیں ایران پر لگائے رکھو۔"

انھوں نے اپنی اس پوسٹ مں لکھا ہے کہ "عوام اپنے شہید رہبر کی آخری رسومات میں دشمنوں کے مقابلے میں استقامت اور شہید رہبر کے خون کا انتقام لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔"

انھوں نے لکھا ہے کہ "ان چند دنوں کے دوران"اپنی نگاہیں ایران پر لگائے رکھو، یہ وہی ایران ہے کہ جس کے بارے میں تم سوچ رہے تھے کہ چند دن میں ہی اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔"

وہ لکھتے ہیں کہ یہ ایرانی عوام کا بحر بیکراں ہے جو اپنے شہید رہبر کے جنازے اور آخری رسومات میں نعرے لگارہا ہے کہ دشمنوں کے مقابلے میں استقامت اور خون رہبر کا انتقام۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel