کربلائے معلی میں شہید رہبر انقلاب کی الوداعی رسومات مکمل
کربلائے معلی میں شہید رہبر انقلاب کی تشییع جنازہ اور الوداعی رسومات مکمل ہوگئيں
سحرنیوز/ایران: کربلائے معلی میں شہید رہبر انقلاب اور آپ کے کنبے کے شہیدوں کے جنازے میں دسیوں لاکھ عاشقان ولایت نے شرکت کی۔
عراقی اور دیگر ملکوں کے زائرین کا ازدحام زیادہ ہونے کی وجہ سے تشییع جنازہ اور دیگر الوداعی رسومات کی ادائگی میں زیادہ وقت لگ گیا۔
روضہ علدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ الصلوات والسلام کے طواف، زیارت اور نماز کے بعد کربلائے معلی میں شہید رہبر انقلاب اور آپ کے کنبے کے شہیدوں کی الوداعی رسومات مکمل ہوگئيں۔
یاد رہے کہ عراق میں شہید رہبر انقلاب اور اپ کے کنبے کے شہیدوں کے جسدہائے پاک کی تشییع اور الوداعی رسومات بدھ کی صبح شروع ہوئی تھیں۔
اب رہبر شہید کا جسد خاکی مشہد مقدس لایا جا رہا ہے جہاں تدفین ہوگی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel