امریکہ کو مفاہمتی یاد داشت پر عمل کرنا چاہئے: جنرل محسن رضائی
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کو اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت پرعمل کرنا چاہئے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارش عاصم منیر نے، جو گزشتہ روز ایران کے دورے پر تہران پہنچے، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی سے ملاقات کی۔
جنرل محسن رضائی نے اس ملاقات میں امریکہ کی جانب سے، اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کی شرائط پرعمل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران کو امریکہ پر اعتماد نہیں ہے۔
جنرل محسن رضائی نے آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول پر زور دیا اور کہا کہ امریکہ اپنی روش تبدیل کرے اور مفاہمتی یاد داشت کی سبھی شرائط کی عملی پابندی کرے۔
اس ملاقات میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کی دوستی اور اخوت پر زور دیا۔
انھوں نے کہا کہ اسلام آباد نے ایران پاکستان مشترکہ سرحدوں پر امن و سلامتی قائم کرنے کے لئے کافی کوششیں کی ہیں۔
ہمیں فولو کریں: